میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کا کل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا کل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

جرات ڈیسک
بدھ, ۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے 6 روز کے وقفے کے بعد کل (جمعرات سے) دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کا مارچ جاری رہے گا ، جمعرات سے دو لانگ مارچ شروع ہوں گے ایک کی قیادت اسد عمر اور دوسرے کی شاہ محمود قریشی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جن مافیاز کے ساتھ ہے وہ جرائم پیشہ افراد ہیں جن کا مقابلہ 26 سال سے کر رہے ہیں، ہم وفاقی حکومت کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں سے واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف منظم مہم چلائی گئی ہے اور مذہبی منافرت کا پروپیگنڈہ کیا گیا، ہمارے خلاف دینی مذہبی جماعت نہیں بلکہ ن لیگ پروپیگنڈہ کر رہی ہے، وزیر آباد واقعہ کے بعد ایک مذہبی جماعت نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں، پورے پاکستان میں عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج جاری ہے، ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے، ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، پٹشنر کی بات کو سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا، لانگ مارچ کا آغاز کل وزیرآباد سے ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں