حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحادمیں پیپلزپارٹی بھی شامل،مشترکہ احتجاج کافیصلہ
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت دیگررہنمائوں نے شرکت کی ،اجلاس میں پارلیمان میں حزب اختلاف کی مشترکہ حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیاگیا ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ حکومت سے عوام کے ساتھ کیے جانے والے ظلم پر بھرپوراحتجاج کریں گے خبر ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت اپوزیشن نے حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دوران گفتگو شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن قیادت پارلیمان میں مل کر ٹف ٹائم دے گی۔ذرائع کے مطابق اجلا س میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت کو مل کر بھگائیں گے،جمعیت علمائے اسلام (ف )کے اسعدمحمودکاکہناتھا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کی کرسی خالی تھی،وزیراعظم بس اپنی کرسی بچانے کے چکر میں ہیں،حکومت جوبلزلارہی ہے اپوزیشن جماعتیں اس کی مکمل مخالفت کریں گی،مہنگائی اس قدربڑھ گئی ہے لوگ بھوک سے مرررہے ہیں۔