میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرزو کی عمر 14سے 15سال ہے ، میڈیکل رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش

آرزو کی عمر 14سے 15سال ہے ، میڈیکل رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش

ویب ڈیسک
پیر, ۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پسند کی شادی کرنے والی نو مسلم لڑکی آرزو راجا سے متعلق میڈیکل بورڈ کی سیلڈ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق آرزو کی عمر 14سے 15سال ہے ۔پیر کو جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو آرزو فاطمہ کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار آرزو کوشیلٹر ہوم سے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے آرزو سے سوال کیا کہ آپ نے کسی دباو میں اسلام قبول کیا ہے ؟آرزو نے عدالت میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کوئی دبا ئونہیں اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور شادی کی۔ آرزو سے متعلق میڈیکل بورڈ کی سیلڈ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ہے ، 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے آرزو کی عمر 14سے 15سال قرار دے دی۔آرزو کے وکیل نے موقف دیا کہ لڑکی بار بار کہہ چکی ہے اس پر کوئی دبا ئونہیں۔ وکیل نے موقف دیا کہ 14سال کی لڑکی پسند کی شادی کرسکتی ہے یا نہیں؟ ہم اس پوائنٹ پر دلائل دیں گے ۔ آرزو کی جانب سے نئے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرانے پر اصرار کیا۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے اس کیس میں پہلے سے وکیل موجود ہے ۔آرزو کے وکیل نے موقف دیا کہ لڑکی بالغ ہے تو پسند کی شادی کرسکتی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے لڑکی نے واضح کہا ہے کہ اس نے مرضی سے اسلام قبول کیا ہے ۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق آرزو کی عمر چودہ ، پندرہ سال ہے ۔ نادرا دستاویزات کے مطابق آرزو کی عمر تیرہ سال ہے ۔ بادی النظر میں آرزو پسند کی شادی نہیں کرسکتی تھی۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں یا دارالامان؟ آرزو کمرہ عدالت میں رو پڑی اور اس نے کہا کہ میں شوہر کے ساتھ جاں گی ورنہ مر جاں گی۔دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ کیس میں چائلڈ میرج ایکٹ کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسر کو چائلڈ میرج ایکٹ کی روشنی میں تحقیقات کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کم عمری کی شادی کے قانون کی روشنی میں کارروائی کی جائے ۔ عدالت نے آرزو کو واپس دارالامان منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے حکم دیا آرزو کو ان افراد سے ملاقات کی اجازت دی جائے جن سے وہ خود ملنا چاہے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے آرزو کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں