میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہاجر گرینڈ الائنس کے قیام پرصلاح مشورے

مہاجر گرینڈ الائنس کے قیام پرصلاح مشورے

ویب ڈیسک
پیر, ۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بانی متحدہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا متحدہ لندن کا سابق رہنماؤں کا دھڑا پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے میدان میں آ گیا شہر قائد کی سیاست میں رنگ جمانے اور مہاجر گرینڈ الائنس کا قیام عمل میں لانے کے لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے گئے متحدہ قومی موؤمنٹ کے مرحوم رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق کو گرینڈ الائنس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ذرائع کے مطابق متحدہ لندن کے سابق رہنماؤں نے بانی متحدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کے بعد انہیں سیاسی تنہائی کا شکار کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جس کے تحت ندیم نصرت کی سربراہی میں ڈھائی سال قبل قائم کی گئی بین الاقومی تنظیم وائس آ ف کراچی کے رہنماؤں نے تنظیم کو فعال کرنے کے لیے متحدہ لندن کے سابق رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیے ہیں گذشتہ دنوں ندیم نصرت اور واسع جلیل کی جانب سے متحدہ لندن کو خیر باد کہنے والے متعدد رہنماؤں سے رابطے کیے گئے ہیں جن میں محمد انور ان کے داماد انبساط ملک،طارق میر،بابر غوری،شمیم صدیقی اور امبر خان شامل ہیں دوران رابطہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے شہر قائد میں ایک بار پھر سیاسی انٹری دینے کا مسودہ پیش کیا گیا ہے جس پر تمام رہنماؤں نے نیم رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات سے قبل مہاجر سیاست سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے مہاجر گرینڈ الائنس کے قیام کی حکمت عملی امریکامیں ندیم نصرت کی رہائشگاہ پر گذشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں مرتب کی گئی ہے جس میں مذکورہ الائنس کی سربراہی شمائلہ فاروق کو سونپنے کی تجویز پیش کی گئی تھی اس ضمن میں وائس آف کراچی کے تمام تر رہنماؤں میں آپس میں اتفاق ہو چکا ہے جس کا حتمی اعلان چند روز میں متوقع ہے ذرائع کے مطابق ندیم نصرت کی جانب سے متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان،تنظیم بحالی کمیٹی اور مہاجراتحاد تحریک کو بلدیاتی انتخابات میں یکجا کرنے سے متعلق مذکورہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت آئندہ چند روز میں ان کی اور واسع جلیل کی پاکستان واپسی کا ا ندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں