اسسٹنٹ کمشنر نے ایس او پیزکو کمائی کا ذریعہ بنا لیا
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز ) اسسٹنٹ کمشنر قاسم گدا حسین سومرو نے ایس او پیز کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا، پیسے نہ دینے والے کی تذلیل، رات گئے پولیس کے بھاری پروٹوکول میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر چڑھائیان، لاکھوں روپے کے جرمانوں سے لوگوم ذہنی اذیت میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کمشنر حیدرآباد کی جانب سے رات 10 بجے کے بعد دکا بند کرنے کا حکم نامہ پولیس اور انتظامیہ کیلئے سونی کی چڑیا بن گیا ہے. اعلیٰ حکام کی جانب سے سرزنش پر ضلعی افسران کا غصہ مزدور پیشہ افراد پر گرنے لگا ہے، قاسم آباد میں ایس او پیز کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو نے مختیارکار اور پولیس کے بھاری پروٹوکول کے ساتھ رات گئے قاسم آباد کے مختلف ہوٹلون ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ کے دکانون پر چڑھائی کرکے بھاری جرمانے عائد کئے شہریوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا سومرو نے ایس او پیز کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے پیسے نہ دینے والے لوگوں کو ہراسان کرکے تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا ہے، دوسری جانب قاسم آباد کے مختلف ہوٹلون، ریسٹورنٹس کے مالکان کا کہنا ہے کہ بھاری جرمانہ ڈال کر انہیں ذھنی اذیت میں مبتلا کیا جا رہا ہے، دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اسسٹنٹ کمشنر ہوٹل مالک سے کہ رہا ہے کہ میڈیا والے ڈی سی کو میسج کرتے ہیں اس لئے وہ آئے ہین. حیرت انگیز طور پر کمشنر حیدرآباد کا رات 10 بجے بعد کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گیا ہے.