میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علامہ اقبال نے فلاحی ریاست کے قیام کا راستا دکھایا، عمران خان

علامہ اقبال نے فلاحی ریاست کے قیام کا راستا دکھایا، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۹ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کی شخصیت نے ایسے وقت میں مسلمانان بر صغیر کو ایک آزاد اور خودمختار اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا راستہ دکھایا۔ قوم کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے افکار عالمگیر حیثیت کے حامل ہیں،امت مسلمہ کو درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان مسائل کا حل آپ کے شہرہ آفاق شعری مجموعوں اور کلام میں پنہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شخصیت نے ایسے وقت میں مسلمانان بر صغیر کو ایک آزاد اور خودمختار اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا راستہ دکھایا جب وہ غلامی کے اندھیروں اور ہندو اکثریت کے ظلم و نا انصافی کا شکار ہو کر منزل کا سراغ کھو بیٹھے تھے ۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں بحیثیت قوم اور امت مسلمہ مختلف نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں،یہ شاعر مشرق کی دور اندیشی تھی جب انہوں نے ایسے انفرادی اور اجتماعی مسائل کی نشاندہی کی جن کا ہمیں موجودہ دور میں سامنا ہے ۔آپ نے دور جدید کے تقاضوں کو اجاگر کیا، جمہوری اقدار اور ترقی کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے فرد اور ملت کو معاشرے اور ریاست میں ہم آہنگی کے ذریعے موثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں