میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابری مسجد فیصلے نے سکھوں کی خوشیاں چھین لیں، شاہ محمودقریشی

بابری مسجد فیصلے نے سکھوں کی خوشیاں چھین لیں، شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
هفته, ۹ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس پر سنائے جانے والے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے سکھ برادی کی خوشیاں چھین لیں ۔اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کا فیصلہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے دن ہی سنانا سکھ برادی کے خلاف ایک سازش ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ پر بے پناہ دبائوتھا، بھارتی سپریم کورٹ نے نئی بحث کا آغاز کردیا جبکہ گاندھی اورنہروکا بھارت دفن ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی سیاست نفرت کی سیاست ہے ،نفرت کے بیج بونا بہت خطرناک کھیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی زمین ہندوئوں کو دینے کے فیصلے کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر مزید دبائوبڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیرمسئلے پرپاکستان کا بچہ بچہ کھڑا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں