میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی پارٹی کا اعلان ، کراچی کے تجارتی مراکز میں مٹھائی تقسیم

نئی پارٹی کا اعلان ، کراچی کے تجارتی مراکز میں مٹھائی تقسیم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(کامرس رپورٹر) ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان سیاسی اتحاد اور نئی پارٹی کے اعلان کے بعد تجارتی مراکز میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ کشیدگی کی فضا میں کمی واقع ہوگی۔ تاجروں کا اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کی پریس کانفرنس میں نئے نام سے جدوجہد کے اعلان کے بعد شہر کے تجارتی مراکز، صدر، جامع کلاتھ مارکیٹ، یونین مارکیٹ، طارق روڈ اور دیگر مارکیٹوں میں تاجروں کی جانب سے خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ تاجروں نے کہا کہ اس فیصلے سے کراچی کی معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد کی خبروں کے بعد شہر کی سڑکوں پر ٹریفک غائب ہوگئی۔ تجارتی مراکز میں سناٹا چھایا رہا۔ خریداروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی، بعض ہول سیل مراکز وقت سے پہلے ہی بند کردیئے گئے۔ شہری موجودہ صورتحال کے باعث جاکر ٹی وی پر بیٹھ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں