میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علی امین گنڈاپور کی ایکبار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی

علی امین گنڈاپور کی ایکبار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دے دی۔خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا تو ہم اسے ہٹانے کیلیے اسلام آباد پر دھاوا بول دیں گے۔انہوں نے اسمبلی فلور سے پیغام دیا کہ تیار ہوجاؤ، ہم پھر اسلام آباد آرہے ہیں، ہمارے جتننے بھی کارکن گرفتار ہیں انہیں رہا کرائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہماری فوج سے نہ کوئی لڑائی ہے اور نہ ہی کوئی فوج مخالف ایجنڈا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ ملنے پر مجبوری میں احتجاج کا راستہ اختیار کیا، ہمیں جلسوں کیلیے ایسی جگہیں دی گئیں، جسے ہم جانور ہوں۔علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ کے پی ہاؤس پر پولیس اور رینجرز نے دھاوا بولا، وہاں موجود ہمارے اہلکاروں اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے انداز ہوگیا تھا میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی، میں نے فیصلہ کیا کہ کے پی ہاؤس جاکر احتجاج سے متعلق فیصلہ کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ جب کے پی ہاؤس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا نہ جیب میں ایک روپیہ، میرے اپنے صوبے کے ایک ڈی پی او نے کہا وہ مجھے پشاور پہنچانے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میری نوکری چلی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس ملک کے فیصلے کر رہے ہیں انہیں ملک کا کوئی خیال نہیں ہے، جو بھی نظریے سے منافق ہے اللہ اسے غرق کرے، قوم کسی کی باتوں میں نہ آئے، فرعون بھی یہی سمجھتا تھا کہ میں ہی طاقتور ہوں، ایسے طاقتوروں کا کیا انجام ہوا؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں