میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسکن چورنگی؛ گیس لیکیج سے ایک اور دھماکا، 3 دکانیں، گاڑیاں تباہ

مسکن چورنگی؛ گیس لیکیج سے ایک اور دھماکا، 3 دکانیں، گاڑیاں تباہ

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسکن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت کی دکان میں گیس لیکیج سے دھماکے میں 3 دکانیں تباہ، کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔شہر قائد میں گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کی پیزا شاپ میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دْور تک سنی گئی۔ دھماکے کے باعث ہر طرف تباہی پھیل گئی اور موٹرسائیکل سوارراہ گیرشہری سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے نتیجے میں پیزا شاپ سمیت 3 دکانیں مکمل تباہ اوردیگردکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی 10 سے زائد گاڑیوں پرعمارت کا ملبہ گرگیا جس کے باعث کچھ گاڑیاں تباہ اور کچھ کو شدید نقصان پہنچا۔ اپارٹمنٹس اور دکانوں پر مشتمل رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیزا شاپ میں گیس لیکیج کے باعث گیس کا پریشر بنا اور شاپ میں بجلی کے تاروں میں فلکچوایٹ ہونے سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد پیزا شاپ کے 2 مالکان اورایک ملازم کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔مکینوں کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹ کی دکانوں میں اب تک 4 دھماکے ہوچکے ہیں۔ 3 سال قبل ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ،6 فلیٹس مکمل تباہ اور کئی دکانوں کو نقصان پہنچا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں