میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تباہ کن زلزلہ، مشکل کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں،نگران وزیراعظم

تباہ کن زلزلہ، مشکل کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں،نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے سے نقصان پر دکھ ہوا، مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، این ڈی ایم اے کو متاثرین ہرات کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور فیلڈ ہسپتال میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بھیجنے کی ہدایت کی ہے، امدادی ٹیمیں سامان کے ہمراہ آج بھجوائی جا رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں