میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو جلد ہوگی ،امریکی نائب وزیرخارجہ

عمران خان سے جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو جلد ہوگی ،امریکی نائب وزیرخارجہ

ویب ڈیسک
هفته, ۹ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا کہ ہمیں بہت اچھے سے اندازہ ہے کہ ہر ملک اسوقت امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو چاہتا ہے، مجھے یقین ہے کہ عمران خان کے ساتھ یہ گفتگو بہت جلد ہوگی۔امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے اپنے دورہ پاکستان میں پاکستانی ایڈیٹرز سے ملاقات کی،اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ ستمبر میں ری بپلکن کے 22 سینیٹرز نے بل پیش کیا اور پاکستان کو ٹارگٹ کیا اس پر کیا کہنا چاہیں گی جس پر وینڈی شرمین نے کہا کہ ہمیں سینکڑوں بل ملتے ہیں، ہزاروں افراد ان کے پیچھے ہیں، ہم پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور اس صورتحال کودیکھ رہے ہیں۔ ایک اور سوال پرکہ امریکی صدر بائیڈن کے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ نہ کرنے کو کیا سمجھا جانا چاہیے؟ کے جواب میں امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ جلد با بدیر یہ رابطہ ہو جائے گا ، اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ اس سے کوئی اور مطلب نہیں لیا جانا چاہیئے علاوہ ازیں پاکستان کے سرکاری ٹی وی(پی ٹی وی ) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے گزشتہ کئی دہائیوں سے مضبوط اور بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں۔ وینڈی شرمن نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کے معاشی امور میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے۔امریکہ کی نائب وزیرخارنہ نے کہا کہ چین دنیا کی بہت بڑی ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم کسی کی ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے ہیں۔ انٹرویو میں وینڈی شرمن نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی بھی ترقی کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جس کا سب اعتراف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بہتری کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر اقدامات کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں