ڈیفنس میں بلیک کرولا میں سوار تالا توڑ گروپ خوف کی علامت بن گیا
ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
ایک ہی کار، ایک ہی گروہ، ایک ہی علاقے میں ایک ہی طریقے سے وارداتیں، ڈیفنس میں کرولا میں سوار تالا توڑ گروپ خوف کی علامت بن گیا، ملزمان مبینہ طور پر 70 لاکھ سے زائد کا سامان اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک ماہ میں ایک ہی دکان پر دوسری واردات ہوئی۔ ڈیفنس میں ڈیزائینر شاپ پر دوسری واردات گزشتہ روز ہوئی۔ پہلی واردات میں 22 لاکھ جبکہ دوسری میں 50 لاکھ کی نقب زنی ہوئی۔ملزمان نے دکان میں موجود مہنگے کپڑوں پر ہاتھ صاف کیے، ملزمان کیش کانٹر اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹتے رہے۔ ایک ملزم نے واردات کے دوران سی سی ٹی وی کیمرہ بند بھی کیا، اسی کار میں ملزمان نے ایک ماہ پہلے موبائل شاپ پر بھی واردات کی تھی۔