چین بنگلا دیش میں بڑھتی قربت بھارت کو کھٹکنے لگی چینی انجینئر قتل کروا دیا
چین اور بنگلا دیش میں بڑھتی ہوئی قربت بھارت کو کھٹکنے لگی، بنگلا دیش میں کام کرنے والے چینی انجینئر کے قتل کا الزام’را‘ پر عائد کیا گیا ہے
شیئر کریںچین اور بنگلا دیش میں بڑھتی ہوئی قربت بھارت کو کھٹکنے لگی، بنگلا دیش میں کام کرنے والے چینی انجینئر کے قتل کا الزام’را‘ پر عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی ٹیکنیشن لاؤ فن کو ضلع فروز پور میں آٹھویں بنگلادیش چائنا فرینڈشپ برج کی تعمیراتی سائٹ کے قریب تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔فیروزپور کے روڈ اینڈ ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مسعود محمود سمن نے چینی باشندے کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 58 سالہ لاؤ فن تعمیراتی پراجیکٹ کے چیف ٹیکنیشن تھے۔قتل ہونے والے چیف ٹیکنیشن کے مترجم نے بتایا کہ لاؤ فن کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ شام کے وقت مزدوروں کو ان کی دیہاڑی دینے کے جا رہے تھے جہاں پر ان پر حملہ ہوا اور وہ زخمی ہو گئے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔فیروزپور ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔بنگلا دیشی فوج کے میجر ریٹائرڈ دلاور حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چینی باشندے کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے قتل کروایا۔دوسری جانب بنگلا دیش کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔