میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکھر، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

سکھر، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سکھر میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر دیا ہے ۔ ملزم بلاول نے اپنی اہلیہ ریشماں کو شک کی بنیاد پر قتل کیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ ہسپتا ل منتقل کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ۔دوسری جانب جامشورو کی تحصیل کوٹری کے علاقے سائٹ مسلم ٹاون میں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ہے ۔ کوٹری کے رہائشی عظیم چانڈیو نیاپنی 32 سالہ بیوی کوقتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے تیز دھار اوزار سے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کیا، پولیس نے خاتون کی لاش بلاول میڈیکل کالج ہسپتا ل منتقل کردی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں