میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے اب تک آئی ایم ایف سے رابطہ نہیں کیا،چیف اکانومسٹ

پاکستان نے اب تک آئی ایم ایف سے رابطہ نہیں کیا،چیف اکانومسٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے چیف اکانومسٹ ماؤرس اوبسٹفیلڈ نے کہاہے کہ پاکستانی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود ابھی تک آئی ایم ایف سے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا۔پاکستان کو بڑے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر اور اصل قدر سے زائد مالیت کی کرنسی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے چیف اکانومسٹ ماؤرس اوبسٹفیلڈ نے کہی ۔ بالی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوبسٹفیلڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر اور اصل قدر سے زائد مالیت کی کرنسی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ ہفتے کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو ممکنہ طور پر آئی ایم ایف سے رابطہ کرنا پڑ سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں