میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روپے کی قدر میں کمی اسٹیٹ بینک کا پالیسی بیان جاری

روپے کی قدر میں کمی اسٹیٹ بینک کا پالیسی بیان جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں کمی پر پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ روپے کی قدر گرنے میں زرمبادلہ کی مارکیٹ میں طلب و رسد کا فرق بھی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ، تیل کے مہنگا ہونے سے زرمبادلہ ذخائر دباؤ کا شکار ہیں ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی شرح مبادلہ میں کمی بیرونی کھاتوں میں عدم توازن کو دور کرے گی۔پالیسی بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک صورت حال کی مسلسل کڑی نگرانی کرتا رہے گا ۔اسٹیٹ بینک ناخوشگوار اتارچڑھاؤ کی صورت میں مداخلت کے لیے تیار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں