میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر گرفتار

نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر ک یپٹن (ر) صفدر کو لندن سے اسلام آباد پہنچتے ہی نیب لاہور کی ٹیم نے گرفتار کرلیا نیب لاہور نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے ائیرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی نیب نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں جنہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے انہیں آج احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا آصف کرمانی، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، دانیال عزیز اور دیگر رہنما بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے جبکہ وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل نے اس موقع پر کہا کہ کیپٹن صفدر کی ضمانت کا بھی بندوبست ہوا ہے دوسری طرف مریم نواز پنجاب ہائوس روانہ ہوگئی کارکنوں نے پرجوش نعرے لگاکر ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز دائر کئے گئے تھے جس کے تحت عدالت نے کیپٹن صفدر اور ان کی اہلیہ مریم نواز کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم دونوں عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث احتساب عدالت نے ملزموں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں