جاوید اقبال نئے چیئرمین نیب
شیئر کریں
سکھر(بیورو رپورٹ)چیئرمین نیب کے لیے اپوزیشن وحکومت کی جانب سے جسٹس رجاوید اقبال کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے جس کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نئے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبا ل کے نام پر اتفاق طے پاگیا ہے اپوزیشن لیڈر سید خور شید شاہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونیو الی ملاقات میں جسٹس رجاوید اقبال کے نام پر غورو خوض کیا گیا تھا اور عندیہ دیا گیا کہ جسٹس جاوید اقبال جوکہ ایک اچھی شہرت اور ماضی کے حوالے سے نام رکھتے ہیں جو کہ ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ چیئرمین نیب کیلئے ان کا نام بہت موزوں ہے۔ اتوار کے روز سکھر میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اپوریشن کی جانب سے جسٹس ر جاوید اقبال کا نام دیا گیا جسے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قبول کرلیا ہے اس طرح حکومت اور اپوزیشن کے باہمی مشاورت کے بعد جسٹس ر جاوید اقبال کا نام فائنل کیا گیا خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا عہدہ آنے والے وقت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، ایسا ایمانددار آدمی چاہئے جو سیاست سے دور اور کرپشن کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ ملک میں کرپشن کا بازار سرگرم ہے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے جسٹس جاوید اقبال کے نام پر اتفاق کیا ہے انہوںنے کہا کہ امید ہے جاوید اقبال ملک وقوم کے لیے سیاست سے بالا تر ہوکر اچھے اقدامات کریں گے، کیونکہ ان کا ماضی کافی شاندار رہا ہے واضح رہے جسٹس ر جاوید اقبال 2011میں ایبٹ اباد کمیشن کے سربراہ اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ بھی رہے جسٹس جاوید اقبال 31مئی 2011کو سپریم کورٹ سے ریٹار ہوئے 9مارچ 2007کو سپریم کورٹ کا خائمقام چیف جسٹس بنایا گیا 20فروری 2000کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنے اور 2004سے 2011تک سپریم کورٹ کے سینئر جج رہے جسٹس ر جاوید اقبال نے 2007میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے بھی انکار کرچکے ہیں۔