میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کی تقریب رونمائی، خونی انقلاب سے بچنے کیلئے اورنج انقلاب لانا ہوگا، شہباز شریف

لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کی تقریب رونمائی، خونی انقلاب سے بچنے کیلئے اورنج انقلاب لانا ہوگا، شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشر یف نے ڈیرہ گجراں پر لاہور اورنج لا ئن میٹروٹرین کے منصوبے کے لئے چین سے لاہور پہنچنے والی بوگیوں اور انجن کی تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی-وزیراعلیٰ کو اس موقع پر چین کی کمپنی چائنہ ریلو یز اور پراجیکٹ منیجر نے ٹرین کی علامتی چابی پیش کی۔ وزیراعلیٰ اورچینی حکام نے ٹرین کا معائنہ کیا- وزیراعلیٰ ٹرین کے مختلف حصوں میں گئے او راسے عام آدمی کے لئے عالمی معیار کی جدید، آرام دہ اور با کفایت ٹرانسپور ٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ لاہو راورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے جس پر لاکھوں لوگ روزانہ سفر کریں گے ،لیکن بد قسمتی سے بعض سیاسی مخالفین عوام کی خوشحالی کے اس عظیم منصوبے کی سیاسی گدھ کی طرح مخالفت کررہے ہیں او رپی ٹی آئی اس میں پیش پیش ہے -پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار نے اس منصوبے کی مخالفت میںقانونی چارہ جوئی بھی کی ہے -عمران نیازی لاکھ بار تردید کریں، یہ ایک حقیقت ہے کہ اس منصوبے کے خلاف عدالت میں جانے والا ان کی پارٹی کا ایک عہدیدار ہے -پونے 2برس ہو گئے ہیں اور 11مقامات پر کام رکا ہوا ہے -یہ نہیں چاہتے کہ عام آدمی آرام دہ سفری سہولتوں سے مستفید ہو ں- اسی وجہ سے نیازی صاحب او ران کے نیاز مندوں نے اسے التوا میں ڈالا ہے، عوام اپنی ترقی کے مخالفین کو پہچان لیںکیونکہ یہ سیاسی گدھ عوام کی خوشحالی کو نوچ رہے ہیں -عوام ان کو آئندہ کبھی ووٹ نہیں دیں گے، کیونکہ پی ٹی آئی کی اہل لاہور، پنجاب اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی ثابت ہو چکی ہے – یہ عوام کی خوشحالی او رترقی کا سفر کھوٹا کرنا چاہتے ہیں -عدالت جو بھی فیصلہ دے گی ہم اس پر من وعن عمل کریں گے -عام آدمی جو کہ صبح اٹھ کر محنت کے ساتھ رزق حلا ل کماتا ہے اس کو ترقی وخوشحالی سے محروم کرنا زیادتی ہے -میں سمجھتا ہوں کہ میٹروٹرین کا منصوبہ پورے ملک کے اندر ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ایک انقلاب آفرین منصوبہ ہے -ناقدین اور سیاسی مخالفین کی جانب سے ا س کا راستہ روکنا بدقسمتی کی بات ہے -نیازی صاحب اور ان کا ٹولہ اس پچ کو ا کھاڑ رہاہے جو عوام کی خوشحالی کے لئے بنائی جا رہی ہے- نیازی صاحب او رنام نہاد ا شرافیہ نے پوری کوشش کی کہ وہ چین کی قیادت کو مایو س کریںلیکن چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا بھرپور ثبوت دیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں