اسرائیل کی پناہ گزینوں کے خیموں پربمباری( 18 فلسطینی جل کرشہید)
شیئر کریں
اسرائیل جنگ طیاروں کی خان یونس میں پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری سے 18 فلسطینی جل کر شہید ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں محفوظ قرار دئیے گئے علاقے میں قائم بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا۔ بمباری سے خیموں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے بے گھر فلسطینیوں کو بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس سے حزب اللہ کا ایک کارکن مارا گیا۔گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔