میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان الزام کے بجائے اپنی سیکیورٹی پر توجہ دے ، افغان طالبان

پاکستان الزام کے بجائے اپنی سیکیورٹی پر توجہ دے ، افغان طالبان

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سرحد پار سے حملوں کے پاکستان کے بار بار لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے ایک بار پھر اپنے ملک کی سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کے بجائے افغانستان پر الزام لگایا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جب حملے ہوتے ہیں تو افغانستان اور پاکستان کو ‘‘مشترکہ حل’’ تلاش کرنا چاہیے کیوں کہ الزام لگانا کسی بھی چیز کا حل نہیں ہے۔ترجمان طالبان نے کہا کہ افغانستان میں امارت اسلامیہ کے قیام کے بعد سے دو برسوں میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے البتہ صرف پاکستان میں سیکیورٹی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اس ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود ہی اس کا حل تلاش کرے۔ترجمان طالبان نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور اصرار کرتی ہے کہ افغانستان ایک ایسا ملک ہے جو دیرپا جنگ سے نکلا ہے اور وہ کسی بھی ملک بالخصوص پڑوسی ممالک کی سلامتی کو خطرہ نہیں بنانا چاہتا۔ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ایک بار پھر اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ پاکستان پر کسی حملے کے حق میں نہیں اور ہم کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں