وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات پھر ملتوی
جرات ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات پھرملتوی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق راجہ ریاض مصروفیت کے باعث آج پھر ملاقات نہیں کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات آج طے تھی۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے اپوزیشن ساتھیوں کی مشاورت سے تین نام فائنل کر لیے ہیں، آج وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، میرے تینوں نام 90 فیصد فائنل ہو گئے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی آج تحلیل کرنے کا اعلان کررکھا ہے، نگراں وزیراعظم کے لیے اب تک کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا۔