میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرغنہ پٹہ سسٹم مافیا شہزاد آرائیں کا سالا سرفراز جمالی بھتہ ریکوری کرنے لگا

سرغنہ پٹہ سسٹم مافیا شہزاد آرائیں کا سالا سرفراز جمالی بھتہ ریکوری کرنے لگا

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں کا سالا سرفراز جمالی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ ضلع شرقی پٹہ سسٹم مافیا کے بھتہ کی ریکوریاں کرنے لگے ۔گلشن اقبال بلاک 2 میں ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ کے نام پر سمیع جملانی نے غیرقانونی تعمیرات شروع کرا رکھی ہیں ۔سمیع جملانی کی ہدایت پر نجم شیخ بلڈر مافیا کو تحفظ فراہم کررہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایس بی سی اے میں غیر قانونی تعمیرات کے پٹہ سسٹم کی جانب سے بلڈر مافیا سے بھتے کی ریکوری کا سلسلہ جاری ہے ۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے ضلع شرقی سے بھتہ وصولی کا ٹاسک اپنے سالے سرفراز جمالی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کے حوالے کردیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ آصف شیخ ایس بی سی اے میں بیٹھ کر بلڈروں سے ریکوری کررہا ہے ایس بی سی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف شیخ مغرب سے قبل ایس بی سی اے کے دفتر آتا ہے اور رات 11 بجے تک دفتر میں رہ کر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے ریکوری کرتا ہے ۔اس حوالے سے ایس بی سی اے کے سیکورٹی گارڈوں کو سخت پریانی کا سامنا ہے اور سیکورٹی گارڈوں کی جانب سے اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈ من کو بھی آگاہ کیا گیا ہے لیکن ڈائریکٹر ایڈمن جو خود سسٹم مافیا سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے سیکورٹی گارڈوں کی بات سنی ان سنی کردی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا کا سرغنہ شہزاد آرائیں کا سالا سرفراز جمالی ایس بی سی اے کلب میں بیٹھ کر بلڈر مافیا سے بھتے کی ریکوری میں مصروف ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں نے اسے بھی ضلع شرقی کے علاقوں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی ،جمشید کوارٹر،بہادر آبادسے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے بھتے کا ٹاسک دے رکھا ہے ۔نمائندہ جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقباک بلاک2 میں ڈائریکٹر ضلع شرقی سمیع جملانی ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ کے نام پر 3 غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ گلشن اقبال بلاک 2 کے پلاٹ نمبر B-103 پر ایس بی سی اے کے نقشے کیخلاف غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں جبکہ اسی طرح گلشن اقبال بلاک 2 کے پلاٹ نمبر B-35 اور پلاٹ نمبر B-27 پر بھی بلڈر مافیا کی جانب سے کھلے عام غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر سمیع جملانی ان غیر قانونی تعمیرات کو ڈی جی ایس بی سی اے کی تعمیرات ظاہر کرتا ہے ۔اس نے بدنام زمانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجم قریشی کو مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کی خصوصی نگرانی کی ہدایت دے رکھی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجم قریشی غیر قانونی تعمیرات کرانے والے بلڈروں سے بھتہ وصولی کا ماہر ہے او اس کی ای قابلیت کو دیکھتے ہوئے شہزاد آرائیں نے اسے ضلع شرقی میں تعنیات کرایا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سمیع جملانی اس وقت شہزاد آرائیں کے سب سے زیادہ قابل اعتماد ڈائریکٹر ہیں سمیع جملانی کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں او ان کے اثاثوں کی بھی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں