میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں کرپٹ افسران،فرنٹ مینوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری

سندھ میں کرپٹ افسران،فرنٹ مینوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ میں کرپٹ افسران اور فرنٹ مینون کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں، پیپلزپارٹی کے صفوں میں کھلبلی مچ گئی، تحقیقاتی اداروں نے افسران اور فرنٹ مینون کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردیں، پیپلزپارٹی قیادت کو بھی پیغام پہنچا دیا گیا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرپٹ افسران اور اہل سیاسی شخصیات کے فرنٹ مینون کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے چند طاقتور ایم پی ایز اور ان کی فرنٹ مینون پر ہاتھ ڈالنے کیلئے تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں قبضوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت کو کارروائیوں کا عندیہ دے دیا گیا ہے جس کے باعث پیپلزپارٹی کے صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے سندھ میں جاری سسٹم جو سندھ حکومت کے متوازی حکومت تھی میں شامل نجی افراد، سیاسی شخصیات کی فرنٹ مینوں اور سہولت کار افسران کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی گئی ہیں اور نگران حکومت وجود میں آنے کے بعد سندھ میں سسٹم کے افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، روزنامہ جرات کو ذرائع نے بتایا کہ نگران حکومت لمبے عرصے تک چلنے والے امکانات کے بعد پیپلز پارٹی سندھ میں پریشانی سے دوچار ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق سندھ میں مضبوط سمجھنے جانے والے سسٹم مافیا کو توڑنے کیلئے تحقیقاتی ادارے حرکت میں آ چکے ہیں، گرینڈ آپریشن کی خبروں کے بعد سسٹم کی سہولت کار افسران میں بھی کھلبلی مچ چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں