میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والوں کے نام نہیں بتا سکتا، اسد عمر

مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والوں کے نام نہیں بتا سکتا، اسد عمر

جرات ڈیسک
منگل, ۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے نہیں بتا سکتا۔ ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے نہیں بتا سکتا، لیکن ایک بات واضح کرتا ہوں کہ جو لوگ پیشکش لائے وہ فوجی نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم پیشکش انہوں نے خود کی تھی یا کسی نے ان کو بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے عمران خان نکال دیں کچھ نہیں بچتا، جس طریقے سے پاکستان چلایا جارہا ہے اس میں رکاوٹ عمران خان ہیں، عالمی طاقتوں کو بھی احساس ہے عمران خان ان کے راستے کی رکاوٹ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے اور ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی فوج کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور فضل الرحمان کے فوج مخالف بیانات سامنے ہیں، سب کو معلوم ہے پی ٹی آئی فوج کا احترام اور ان سے محبت کرتی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، فوج کو بھی غلط معلومات پہنچائی جاتی تھیں، 3 مرتبہ یہ خبر پھیلائی گئی کہ عمران خان آرمی چیف کو ہٹانے لگے ہیں، عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ آرمی چیف کو ہٹانے لگا ہوں، عمران خان نے خود انٹرویو میں کہا آرمی چیف کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غلط معلومات اور افواہیں کون پھیلاتا تھا سب کو معلوم ہے، فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں ملکی مفاد کیلئے مشاورت ہوتی تھی، عمران خان جب بھی فوجی قیادت سے ملتے تھے غلط خبریں پھیلائی جاتی تھیں۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ قانون میں گنجائش نہیں کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے یا پارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان کو نااہل کس قانون پر کریں گے انہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں