ساڑھے چار سوسالہ تاریخی نوڈہالہ ضریح اقد کا ماتمی جلوس شہر کی بجلی بند
شیئر کریں
ساڑھے چار سوسالہ تاریخی نوڈہالہ ضریح اقد کا ماتمی جلوس شہر کی بجلی بند ، شمع گل کرنے کے بعد ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے برآمد ہوا تھا
جلوس میں ملک بھرسے آئے ہزاروں عزادارموجودتھے ،زخمی وبے ہوش ہونے والے عزاداروں کواسپتال منتقل کردیاگیا
سکھر(بیورورپورٹ)روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ ضریح اقدس نوڈہالہ ضریح اقدس کربلامعلی برآمدہوا،ضریح اقدس کے جلوس میں پرسہ دینے کی کوشش میں چھ عزادار جاںبحق جبکہ متعدد زخمی و بے ہوش ہوگئے۔ضریح اقدس کا پہلا پڑاؤ رات دیر گئے جبکہ دوسرا پڑاؤ دن کے وقت دوبارہ شروع ہوکرکربلا میدان میں قیام aکیا،اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔تفصیلات کے محرم الحرام کے دوران روہڑی میں یاحسین کی فلک شگاف صداؤں کی گونج میں ساڑھے چار سوسالہ تاریخی نوڈہالہ ضریح اقدس کربلا معلی کا ماتمی جلوس اتوار اورپیر کی درمیانی شب چار بجے شہر کی بجلی بند کرکے شمع گل کرنے کے بعد ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے برآمد ہوا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی جلوس کے دوران ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش کے دوران چھ عزادار دم گھٹنے اور زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی چل بسے جبکہ بڑی تعداد میں عزادار زخمی و بے ہوش ہوگئے جن میں متعدد زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال لے جایا گیا بے ہوش ہونے والے عزاداروں کو موقع پر جگہ جگہ لگے مختلف اسکاؤٹس ورضاکار تنظیموں کے کیمپوں میں فوری طبی امداد دی گئی ضریح اقدس کا جلوس جو ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے شروع ہوا کربلامیدان ،گانگوٹی گراؤند ،کارواں کربلا روڈ اور سینما روڈ سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر اس کا پہلا پڑاؤ مکمل ہوا جبکہ منڈو کھبڑ کے مقام سے ضریح اقدس کے اس جلوس کا دوسرا پڑاؤ شروع ہوا جو مختلف روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ کر رات کو قیام کیا ،ضریح اقدس کے جلوس کے موقع پر روہڑی شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور شہر کے تمام راستے اور گلیاں و محلے رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردیئے گئے تھے سکھر انتظامیہ کی جانب سے روہڑی اور گردونواح میں موبائل سروس کو بند کردیاگیاتھا جبکہ پولیس و رینجرز کے 15 سو سے زائد جوان و افسران نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ماتمی جلوس کی شہر میں مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی گئی واضح رہے کہ اس ضریح اقدس کے ماتمی جلوس کے تین پڑاؤ ہوتے ہیں پہلا پڑاؤ محفل ادارہ شاہ عراق کربلا سے 8 اور 9 محرم کی درمیانی شب پورے شہر کی بجلی بند کر کے شروع ہوتاہے اور منڈو کھبڑ کے مقام پر مکمل ہوتا ہے جبکہ دوسرا پڑاؤ منڈو کھبڑ سے دن کے وقت شروع ہوتاہے جو کربلا میدان پہنچ کر اختتام پذیرہوتا ہے جبکہ اس کا تیسرا پڑاؤ 10 محرم کو دن کے وقت شروع ہوتا ہے اور روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شہداء کے قبرستان میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوتا ہے جہاں پر بعد ازاں اس ضریح اقدس کو نہر کردیا جا تاہے۔