میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ڈپٹی اسپیکرکے اقدامات کی تحقیقات کافیصلہ

سابق ڈپٹی اسپیکرکے اقدامات کی تحقیقات کافیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

،
25 مئی کو تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے گی ،پنجاب حکومتآئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری کریگی
سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے معاملے پر سپیکر سبطین خان تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرینگے، کمیٹی فواد چوہدری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس
لاہور( نیوز:ایجنسیاں)تحریک انصاف نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت رانا ثنااللہ اور عطا ء اللہ تارڑ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر ، اعجاز چوہدری ، مسرت جمشید چیمہ ، مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ، معظم جتوئی ، حسان خاور ، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں 25 مئی کو تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر پیش آنے والے تشدد کے واقعات کا جائزہ لیا گیا اور پی ٹی آئی قیادت نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 25 مئی کو تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے گی اور آئندہ ہفتے اس ٹیم کے حوالے سے حکومت پنجاب نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیم 25 مئی کو تشدد میں ملوث پولیس افسران کی نشاندہی کرے گی، ٹیم ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڈ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور فواد چوہدری کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ان رہنمائوں کو طلب بھی کرسکتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکرسرداردوست مزاری کے اقدامات کی بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کریں گے، کمیٹی عدالتی فیصلے کے مطابق سردار دوست مزاری کے قانون سے تجاوز اقدامات کا جائزہ لے گی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے میں پولیس کو ایوان میں اتارنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں