میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاک ڈائون ختم ،کاروبار رات8بجے تک جاری رکھنے کی اجازت

لاک ڈائون ختم ،کاروبار رات8بجے تک جاری رکھنے کی اجازت

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نافذ لاک ڈائون میں خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کر کے آج(پیر) سے کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈائون ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے 31 اگست تک کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیاہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میںپیر سے رات 8 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی، تمام بازار، تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی ہوگی جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں رات دس بجے تک کھلی فضا میں کھانے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح شادیوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے کھلے مقام پر رات دس بجے تک تقریب منعقد کرنے کی اجازت ہوگی، مزارات اور سینما گھر مکمل بند رہیں گے، کراٹے،باکسنگ اور کبڈی جیسے کھیلوں کے ایونٹس منعقد کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ سندھ حکومت نے عوامی ٹرانسپورٹ پر عائد ہونے والی پابندی بھی ختم کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس اور ہوٹل سے ہفتے میں ساتوں دن چوبیس گھنٹے ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس کو صرف آئوٹ ڈور ڈائننگ کی رات دس بجے تک اجازت ہوگی، جس میں 300افراد شرکت کرسکیں گے، جبکہ ان ڈور ڈائنگ پر مکمل پابندی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق دودھ، ادویات، پیٹرول پمپ ، سبزی گوشت کی دکانوں پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی، شادی بیاہ کی انڈور تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ کھلی فضا میں منعقد ہونے والی تقریبات میں ویکسین شدہ افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔سندھ حکومت کے مطابق تمام امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک اور سوئمنگ پولز بند رہیں گے، دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین ایس او پیز کے ساتھ پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشن کی اجازت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں