کورونا سے نمٹنے کیلئے ہماری حکمت عملی کی دنیا تعریف کررہی ہے،عمران خان
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر دوڑ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نوجوانوں کو اسے دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ کیپشن بھی درج کیا ہے۔عمران خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں ہمارے پاکستانی نوجوان یہ دوڑ دیکھیں اور اس میں سے وہ اہم ترین سبق حاصل کریں جو کھیل نے مجھے سکھایا ہے۔وزیراعظم نے لکھا کہ آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کر دیتے ہیںانھوں نے کہا ہے کہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہماری حکمت عملی کی دنیا تعریف کررہی ہے اور اللہ کریم کے فضل و احسان سے اس نے پاکستان کو کورونا کے مہلک ترین اثرات سے بچایاہے۔ میںاین سی او سی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پورے انہماک و یکسوئی سے کئے گئے اپنے کا م کی بدولت وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کی اساس بنی رہی۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خا ن نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نوجوان یہ دوڑ دیکھیں اور اس میں سے وہ اہم ترین سبق حاصل کریں جو کھیل نے مجھے سکھایا ہے کہ: ”آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں”۔جبکہ اپنے ٹوئٹر پر جاری ایک اور بیان میں وزیر اعظم نے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ وہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے لکھا ہماری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں میں تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرتے ہوئے۔بالآخریہ دکھائی دینے لگا ہے کہ پاکستان میں ہمیں ا یسے انتخابات میسر آئیں گے جن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار نتائج تسلیم کرینگے۔ شبلی فراز اور انکی ٹیم کو مبارک