ثناء اللہ زہری ، عبدالقادر بلوچ پی پی میں شامل
شیئر کریں
روزنامہ جرأت کی 22 فروری کی خبر درست ثابت ہوگئی، سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ خان زہری اور سابق وفاقی وزیر جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ سمیت بلوچستان کے مختلف سیاسی شخصیات کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر سریاب روڈ پر واقع جتک ہاؤس میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام غیرت مند اور بہادر لوگ ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی اور بلوچستان کی عوام کا رشتہ تین نسلوں پر محیط رشتہ ہے،، چیف آف جھالاوان اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور موجودہ رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثنااللہ زہری اور سابق گورنر بلوچستان و وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے باضابطہ طور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والی دیگر شخصیات میں سابق رکن بلوچستان اسمبلی و سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ یونس چنگیزی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی و سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی میڈم کشور احمد جتک، سابق ضلعی ناظم نصیرآباد سردار چنگیز ساسولی، سابق مرکزی رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی سردار عمران بنگلزئی، سابق چیئرمین خضدار میر عبدالرحمان زہری، سابق رہنما مسلم لیگ (ن) نواب شیرباز نوشیروانی، میر عرفان کرد، سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمد زئی، میر غازی خان پندرانی، سید عباس شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ دریں اثناء شمولیتی تقریب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو روایتی پگڑی پہنائی گئی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں نے پی پی پی کا پرچم لہرایا اور جیئے بھٹو کے نعرے لگائے۔اس موقع پرچیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پیپلزستان بنائیں گے،