میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع وسطی کے ڈوبنے کی وجہ گرین لائن بس پروجیکٹ نکلا

ضلع وسطی کے ڈوبنے کی وجہ گرین لائن بس پروجیکٹ نکلا

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں بارش سیضلع وسطی کی سڑکیں زیر آب آنے اور رہائشی علاقے میں پانی داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی، ضلع وسطی کے ڈوبنے کی وجہ گرین لائن بس پروجیکٹ نکلا، گرین لائن پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران جگہ جگہ نالے بند کردیے گئے۔سرکاری افسر کی پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران بنائی گئی ویڈیومیڈیا کو موصول ہوگئی، نالے بند کرکے اوپر سے گرین لائن پروجیکٹ کی تعمیرات کردی گئی، جبکہ ویڈیو میں نالوں پر گرین لائن کی تعمیرات واضح ہیں۔سرجانی سے ناگن چورنگی تک پروجیکٹ کے 7 پلیٹ فارم نالے بند کرکے بنائے گئے، ناگن چورنگی پر پلیٹ فارم کی تعمیر میں نالے کو بالکل بند کردیا گیا، ناگن چورنگی کے مقام پر نالے کی گجر نالے تک مرکزی گزر گاہ تھی، نالے میں گرین لائن پروجیکٹ کے کالم کھڑے کردیے گئے۔نارتھ ناظم آباد میں بلاک ’کے‘ سے بلاک ’ایل‘ جانے والے نالے کو بھی بند کردیا گیا، حیدری کے مقام پر بلاک ’سی‘ سے بلاک ’جی‘ جانے والے 2 نالے بند کردیے گئے۔بورڈ آفس کے مقام پر بلاک ’اے‘ سے بلاک ’بی‘ جانے والا نالہ بھی بند کردیا گیا، مجموعی طور پر 12 سے زائد مقامات پر نالے مکمل بند کردیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں