میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس ،احسن اقبال مرکزی ملزم نامزد

نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس ،احسن اقبال مرکزی ملزم نامزد

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے نارووال اسپورٹس سٹی کے کرپشن ریفرنس میں نون لیگ کے مرکزی رہنمااحسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کردیا ہے. نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ احسن اقبال کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ریفرنس منظوری کے لئے نیب کے چیئرمین کو بھیج دیا گیا ہے جس پر نیب کا ایگزیکٹو بورڈضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرے گا۔نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ 1998 میں نواز شریف کے دوسرے دور میں شروع ہوا تھا جس کے بارے میں نیب کا الزام ہے کہ احسن اقبال نے اس منصوبے کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایانیب کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے صوبائی حکومت کے منصوبے کو اغوا کرکے اضافی رقوم خرچ کیں. مئی 2018 میں نیب نے اسپورٹس سٹی پراجیکٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اس وقت کے وزیر احسن اقبال کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا. نیب کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیب کے چیئرمین (ر) جسٹس جاوید اقبال نے بیورو کو حکم دیا تھا کہ وہ نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی6 ارب روپے کے مبینہ غلط استعمال کے خلاف شکایات کی تصدیق کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں