منشیات کیس ، رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع
شیئر کریں
لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے وزیر قانون رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں15روز کی توسیع کر دی ۔ جمعہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ سمیت 6 ملزمان کو کیمپ جیل سے انسداد منشیات عدالت کے جج خالد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت ملزمان نے وکیل کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی جیسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ رانا ثنااللہ کو چالان کی کاپیاں دے رہا ہوں،اگر کوئی ڈاکومنٹس موجود نہ ہوا تو اگلی سماعت پر آگاہ کیا جائے ۔عدالت نے رانا ثنااللہ سمیت ملزمان اکرم،عمرفاروق،عامر رستم،عثمان احمد ودیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے اور دیگر ملزمان کو وکیل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اے این ایف حکام کی جانب سے 23 جولائی کو عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں رانا ثنااللہ کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت سیاسی انتقام کی بنیاد پر چل رہی ہے ۔ پاکستان کے دیوالیہ پن کی وجہ سے مودی نے کشمیر پر شب خون مارا۔