سندھ بلڈنگ ،انسپکٹر اورنگزیب اور ڈائریکٹر جلیس گٹھ جوڑ بے نقاب
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں انسپکٹر اورنگزیب اور ڈائریکٹر جلیس میں قائم گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے ، انسپکٹر نے عہدہ حاصل کیے بغیر غیرقانونی تعمیرات مافیا سے معاملات طے کرنے کا آغاز کررکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی میں ناظم آباد نمبر 1میں خلاف قانون ناجائز تعمیرات کا سلسلہ عروج پر ہے ، پلاٹ نمبر جی 2/9 پر دوسری منزل کی تعمیر شروع ، پلاٹ نمبرڈی 2/4 کی بھی دوسری منزل اور پلاٹ نمبر ایف 6/5 کی تیسری منزل اور پلاٹ نمبرجے 55/5 پر دوسری منزل کی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ،ذرائع کے مطابق انسپکٹر اورنگزیب نے بطور فرنٹ مین لاکھوں روپے وصول کیے، ذرائع کے مطابق 31 مئی کو موصوف انسپکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے باوجود ڈائریکٹر جلیس کے ساتھ اپنے اثرورسوخ کا مظاہرہ کررہے ہیں ، یہ بھی پتا لگا ہے کہ ڈی جی عبدالرشید سولنگی سے قریبی مراسم ہیں ،جس کی وجہ سے انہیں چھوٹ دی گئی ہے ۔