میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بل دہندگان بجلی بندش سے پریشان ، نیپرا ، کے ای کو عدالتی نوٹس

بل دہندگان بجلی بندش سے پریشان ، نیپرا ، کے ای کو عدالتی نوٹس

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے بروقت بل ادا کرنے والے علاقوں میں بھی بجلی کی 12، 12 گھنٹے کی لوڈشینگ کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک، نیپرا و دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔ہائیکورٹ میں بروقت بل ادا کرنے والے علاقوں میں بھی کے بجلی کی 12، 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نارتھ ناظم آباد فیڈر میں 12، 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ، کے الیکٹرک کے مطابق یہ فیڈر لو لاسز میں آتا ہے۔درخواست گزار کے مطابق مکین بروقت بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، مگر طویل لوڈشیڈنگ سے مسلسل اذیت دی جارہی ہے۔عدالت نے کے الیکٹرک، نیپرا و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 2 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں