میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذہنی غلامی سے نکلے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا،عمران خان

ذہنی غلامی سے نکلے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں طویل المدتی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،بد قسمتی سے پاکستان میں سبزے کا رقبہ بھارت سے بھی کم ہے،شہروں کے ماسٹر پلانز تیار کیے جارہے ہیں، شہروں کو آلودگی سے بچانے کیلئے ہمیں الیکٹرک بسز، اور زیادہ استعمال کی وجہ سے سب سے زیادہ الیکٹرک موٹر سائیکلز لانی پڑیں گی، مافیا فائدہ اٹھانے کیلئے پالیسی تبدیل کر دیتے ہیں، نئی نسل کے مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کرنی ہو گی۔پاکستان کی پہلی الیکٹرک بائیک جولٹا الیکٹرک متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے ذریعے مستقبل کی سمت تعین کرنے کا منصوبہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس ملک کے عوام پر اعتماد ہے، جب بھی کوئی آزمائش آئی تو ہمارے لوگ کھلے دل سے آگے بڑھے، وہ اگر ٹیکس نہیں دے رہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اعتماد ہی نہیں تھا کہ ہمارا ٹیکس درست طریقے سے استعمال ہوگا اس لیے ہم ان کا اعتماد بحال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اعتماد بحال کررہے ہیں کہ ان کا ٹیکس ان کے لیے ہے، اس لیے ہم اپنے خرچے کم کررہے ہیں، 3 سال کے عرصے میں وزیراعظم ہاؤس، وزیراعظم سیکریٹریٹ کے اخراجات ایک ارب 8 کروڑ روپے کم کیے گئے اور بین الاقوامی سفر سے بھی پیسہ بچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سب کا مقصد اپنے ٹیکس دہندگان کو یہ بتانا ہے ہم آپ کے ٹیکس کی قدر کرتے ہیں اور آپ کا ٹیکس آپر خرچ ہوگا اور جیسے جیسے ان کا اعتماد بحال ہوگا ہماری ٹیکس کلیکشن بہتر ہوتی جائے گی اور دولت میں اضافے کے بعد ملک اپنے پیروں پرکھڑا ہوسکے گا۔انہوں نے یہ ذہنی غلامی ہے کہ سمجھا جائے کہ جب تک باہر سے قرض یا امداد نہیں ملے گی ملک آگے نہیں بڑھے گا، وزیراعظم باہر سے آئے تو کامیاب دورہ اسے سمجھا جاتا ہے کہ کتنی امداد ملی لیکن جب تک انسان بیساکھیوں سے چلتا ہے اسے اپنی صلاحیت کا معلوم ہی نہیں ہوتا اسلیے پاکستان اب اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی راہ پر چل دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں