میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ

مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹرمرتضی وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔ مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی صوبائی کابینہ کے کئی اراکین نے مخالفت کی تھی تاہم وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی تجویز پر پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے اس کی منظوری دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی پر مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی اگلے ہفتے متوقع ہے۔ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بدلنے کا فیصلہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کیا گیا ہے، اس حوالے سے بیرسٹر مرتضی وہاب کے علاوہ پیپلزپارٹی کے دو دیگر رہنماں کے نام بھی زیر غور ہیں جنہیں یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔بعد ازاں دسمبر 2020 میں سندھ حکومت نے کراچی کے کمشنراور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو تبدیل کرتے ہوئے لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مرتضی وہاب 2018 کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کے امید وار سے ہار گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں