میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کاہنرآگیا ،مریم نواز

حکومت کے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کاہنرآگیا ،مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں آمدہ عام انتخابات کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو حکومت کے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیاہے۔مظفر آباد کے علاقے چھتر کلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے دکھوں، تکالیف اور پریشانیوں کو ایک نہ ایک دن ختم ہونا ہے، نواز شریف آپ کی آزادی اور حقوق کی جنگ لڑے گا، ایک سرکاری اہلکار نے ویڈیو میں کہا مریم نواز کو تباہ کر دیں گے، نواز شریف نے مجھے کہا کہ کشمیر جا ؤوہاں تمہیں کوئی خطرہ نہیں، عمران خان نے کشمیر کیلئے دو منٹ کی خاموشی آج بھی اختیار کی ہوئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن ان سے اتنے خوفزدہ ہیں نوازشریف سے بات شروع اورختم کرتے ہیں، مسلم لیگ ن آج چٹان بن کر کھڑی ہے، جو لوگ کشمیر کے الیکشن کو چوری کرنا چاہتے ہیں، وہ سن لیں کہ مسلم لیگ ن اب وہ ن لیگ نہیں رہی، ن لیگ کو تمہارے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے رہنما و کارکنان کو ووٹ چوری روکنا آگئی ہے، ڈسکہ کی سیٹ حکومت کے حلق سے نکلوائی تھی، 2018 کے بعد حکومت کو آج تین سال بعد بھی الیکشن چوری کی ضرورت پڑ رہی ہے، اگر تم نے ن لیگ کا کشمیر میں جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو آخر تک تمہارا پیچھا کریں گے، شاہراہ دستور پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے، ووٹ چوروں کو الٹے پاؤں کشمیر سے بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیری ماں باپ کا خون ہے ۔ میرا ماں باپ دادا، دادی اور نانا نانی سب کشمیری ہیں اس لحاظ سے آج میں اپنے گھر آئی ہوں میں 12 سے 13 دن کیلئے یہاں آئی ہوں۔ آپ کی بھی سنوں گی اور اپنی بھی سنائوں گی کشمیریوں کے دکھ درد بانٹنے آئی ہوں۔ کشمیریوں کے دکھوں نے ایک دن ختم ہونا ہے۔ سرحد کے دونوں جانب کشمیری ایک اور متحد ہیں پاکستان آپ کے ساتھ ہے کشمیر کا بیٹا نواز شریف کشمیریوں کی سب جنگیں لڑے گا اورجنگ جیت کر کشمیریوں کی جھولی میں پھینکے گا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں کشمیریوں کے مسائل حل کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں