میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدالاضحیٰ پر احتیاطی تدابیرکیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی وزیراعظم

عیدالاضحیٰ پر احتیاطی تدابیرکیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور معیاری نظام کو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر صوبائی دارالحکومتوں کی سطح پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی تاکہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے ذریعے انظامی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا سکے۔وزیراعظم کو ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی، عیدالاضحیٰ اور محرم کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اب تک ملک کے تیس شہروں کے 227 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔اجلاس میں علامتی ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے مثبت اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا کیونکہ وہاں پر لاک ڈاؤن ختم کئے جانے کے بعد اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔عمران خان کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ میں کمی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے وبا کے خاتمے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں