میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بارش‘کرنٹ لگنے سے 6 افرادجاں بحق

کراچی میں بارش‘کرنٹ لگنے سے 6 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل تیسری روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بیشتر علاقوں میں حبس برقرار ہے۔دوسری جانب کئی علاقوں میں بجلی بھی بند ہوگئی۔جس سے شہریوں کے چہروں پر آئی مسکراہٹ ماند پڑ گئی جبکہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی مسلم ٹاؤن میں گھر میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا، ناگن چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔کارساز روڈ پر بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، ماڈل کالونی کے ایک مکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے ایک شخص چل بسا۔ہجرت کالونی اور کریم آباد میں بھی کرنٹ لگنے سے ایک ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں حالیہ بارشوں کا اسپیل آج ختم ہوجائے گا کیونکہ کل سے مون سون ہواؤں کا رخ پنجاب کی طرف ہوجائے گا۔کراچی میں آج صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، صدر، شاہراہ قائدین، بہادرآباد، شاہ فیصل،گلستان جوہر اور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔بارش کے ساتھ کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش نے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا۔شہر قائد میں 6 جولائی سے شروع ہونے والا مون سون کا پہلا اسپیل وقفے وقفے سے جاری ہے اور گزشتہ 2روز میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کا یہ سلسلہ آج 8 جولائی کو بھی کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری رہا اور صبح کے وقت سے ہی آسمان کو سیاہ بادلوں نے گھیرے میں لے لیا تھا اور وقفے وقفے سے مختلف علاقوں پر یہ بادل برستے بھی رہے۔کراچی میں بدھ کو گارڈن، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، بہادر آباد، شاہراہ قائدین، شاہ فیصل، ملیر، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔تاہم بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں لائٹ کی بندش نے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا۔خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گرمی کے ستائے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے اور شہری گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں