میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیری فارمرزکی من مانیاں،دودھ 10روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کا اعلان

ڈیری فارمرزکی من مانیاں،دودھ 10روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں گوالوں نے من مانیاں شروع کر دی ہیں، شہری انتظامیہ کی منظوری کے بغیر ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 10روپے اضافے کا اعلان کیاہے۔کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا خود ساختہ اعلان کر تے ہوئے کہاکہ11جولائی کے بعد سے دودھ 10روپے اضافے سے 120روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا جبکہ اس وقت دودھ کے سرکاری نرخ 94روپے ہیں مگر دکانوں پر 110روپے لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔دکانداروں نے بتایاکہ جب ڈیری فارمز ہی مہنگا دودھ فروخت کریں گے تو ہم بھی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمت میں 330روپے فی من غیرسرکاری اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 11 جولائی سے ہو گا،عمل درآمد کی صورت میں دودھ کی خوردہ قیمت 120روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ دوسری جانب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے موقف اختیار کیاکہ بھینسوں اور چارے کی قیمتیں کافی حد تک بڑھ چکی ہیں، اس لئے دودھ کی قیمت میں اضافہ نا گزیر ہے۔شاکرگجر کے مطابق دودھ کی قیمت میں330روپے فی من اضافہ ہوگیاہے۔ اب دودھ کی قیمت 120روپے لیٹر ہوگی جبکہ اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں