میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تعلیمی ادارے ستمبر میں سخت ضوابط کے ساتھ کھولنے پر اتفاق

تعلیمی ادارے ستمبر میں سخت ضوابط کے ساتھ کھولنے پر اتفاق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے، اس دوران ملک میں سکول ایجوکیشن سمیت تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، حتمی منظوری آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے اجلاس میں لی جائے گی ۔ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہو گی۔ تعلیمی کانفرنس میں ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی اداروں کو کھولا جائے گا تو اس وقت کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کی جائے گی اور اس کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولاجائے گا۔ یاد رہے اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے تعلیمی ادارے اگست میں کھولنے سے متعلق بیان دیا تھا تاہم بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں مزید ایک ماہ آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے کا موقف سامنے آیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں