حیدرآباد میں بلڈر مافیا کا راج
شیئر کریں
حیدرآباد میں بلڈر مافیا کا راج، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران بھاری رشوت کے عیوض خاموش، کئے پراجیکٹ سالوں کے بعد مکمل نہ ہوسکے، الاٹیز کو رجسٹری بھی نہ مل سکی، قاسم آباد کے شایاز ریزڈنسی، سگینچر ٹاورز اور الرحیم ٹاورز پراجیکٹ کا کام مکمل نہ ہوسکا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک بلڈنگ قاسم آباد آغا شاہنواز اور بلڈر مافیا میں گٹھ جوڑ، کئے پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بلڈر مافیا کا راج ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے بھارتی رشوت کے عیوض غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دے دی ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق جامشورو روڈ پر کئے پراجیکٹس کئے سال گذرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکے ہین، جامشورو روڈ پر شایاز ریزڈنسی کمرشل پراجیکٹ، سگینچر ٹاورز اور الرحیم ٹاورز پراجیکٹ تین سال میں مکمل ہونے تھے لیکن 6 سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود مذکورہ پراجیکٹس مکمل نہ ہوسکے ہیں نہ ہی الاٹیز کو رجسٹری نہ مل سکی ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مذکورہ کئے پراجیکٹ سمیت کئے پروجیکٹس کی این او سی کی معیاد ختم ہو چکی ہے لیکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک بلڈنگ آغا شاہنواز نے بھاری رشوت کے عیوض تعمیرات کی اجازت دی رکھی ہے. بلڈر مافیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک بلڈنگ آغا شاہنواز کے گٹھ جوڑ کے باعث کئے پراجیکٹس مکمل نہ ہوسکے ہیں۔