میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پرسندھ ہائیکورٹ نے دلائل مانگ لیے

آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پرسندھ ہائیکورٹ نے دلائل مانگ لیے

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف 1 ارب چار کروڑ روپے کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پردلائل دینے کا حکم دے دیاہے ۔آغا سراج درانی، مسیح الدین، گلزار احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سات اگست تک ملتوی کردی۔اس سے پہلے جسٹس کے کے آغا نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کرپشن کیس میں جیل میں ہیں۔ ملزم مسیح الدین، گلزار احمد اور دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے ۔عدالت نے سابق صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب حکام کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے دیا۔سابق صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم وزیر ضیا الحسن لنجار کے خلاف تمام انکوئری مکمل کرلی ہے ،ریفرنس منظوری کیلے چیئرمین نیب کو بھیج دیا ہے ۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اس کیس کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ کہاں ہے ؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ہم کارروائی کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کے بعد ریفرنس دائر کرینگے ،نیب ریفرنس دائر کرنے کی مہلت دی جائے ۔عدالت نے نیب حکام کو ضیا الحسن لنجارکے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22اگست تک ملتوی کردی جب کہ سابق صوبائی وزیر کی ضمانت میں بھی 22 اگست تک توسیع کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں