میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری پر اتفاق نہ ہو سکا۔وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ناموں پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، کمیٹی منٹس سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔یاد رہے آئین کے تحت الیکشن کمیشن رکن کی تقرری کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اتفاق رائے سے 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجتے ہیں، اتفاق رائے نہ ہو تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر الگ الگ 3، 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجواتے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کم از کم دو تہائی اکثریت سے 6 میں سے ایک نام کا انتخاب کرسکتی ہے ، پارلیمانی کمیٹی میں مجوزہ ناموں پر ڈیڈلاک پیدا ہو جائے تو آئین خاموش ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں