ا سمگلرز کے ہاتھوں زخمی ڈپٹی کلکٹرکسٹم عبدالقدوس انتقال کرگئے
ویب ڈیسک
منگل, ۹ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
کوئٹہ میں اسمگلرز کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے ڈپٹی کلکٹرکسٹم عبدالقدوس انتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلکٹر عبدالقدوس شیخ کو چار روز قبل سریاب روڈ پر مسلح افراد نے تشدد کا نشانا بنایا تھا،جنہیں تشویشناک حالت میں کراچی کے سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔دوسری جانب کہا گیا کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائو ن میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹرکسٹم عبدالقدوس شیخ پرحملہ کرنے والے اسمگلر کو دوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں صادق، طوفان اور احمد شاہ شامل ہیں۔