میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسانیت کے سب سے بڑے خدمتگار، لاوارثوں کے وارث اورمشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا،ہفتہ کو ان کی پہلی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔تفصیلات کے مطابق پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزارنے والے ایدھی صاحب کو بچھڑے ایک برس بیت گیا،مگر ان کا مشن آج بھی جار ی ہے عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی نے رنگ نسل اور مذہب کو پس پشت ڈال کر انسانیت کی بے لوث خدمت کی اور یہی ان کا منفرد انداز تھا ۔فیصل ایدھی نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کام سے سنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ نواسے کی میت گھر پر تھی اور وہ لوگوں کی مدد کے لئے گئے ہوئے تھے شہریوں نے عبدالستاریدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے انسانیت کے لئے جس مشن کا آغاز کیا تھا اس کو جاری رکھنا ہر پاکستانی پرقرض ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی یاد مناتے ہوئے ضروری ہے کہ ان کا کردار سامنے رکھیں کیونکہ ایدھی نے عمل سے ثابت کیا کہ انسانیت کا احترام ہر مذہب کی بنیاد پر ہوتا ہے ہفتہ کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف نے انسانیت دوست عبدالستار ایدھی کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ملک اور قوم ہی نہیں بلکہ انسانیت کے لئے بھی سرمایہ ہیں کیونکہ ایدھی نے اپنی زندگی خدمت خلق کے لئے وقف کر دی اور رنگ و نسل یا ذات مذہب کا فرق نہیں دیکھا بلکہ ہر انسان کو بطور انسان کے اشرف المخلوقات کے مقام پر رکھا وزیر اعظم نے کہا کہ ایدھی نے لوگوں کی خدمت کرنے کو سعادت سمجھا اور اسی کردار کی بدولت آج دنیا بھر میں ایدھی کو قدر و منزلت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں