میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش

چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی وزیر توانائی سردارمحمد اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے ، چین کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی ہے جس پر کمپنی نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ پاور ڈویژن کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردارمحمد اویس خان لغاری نے چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولرمینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات کی ہے ۔ وفاقی وزیرنے سولرمینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین، انرجی ٹیکنالوجی کے صدر ڑن گولی سے ملاقات کے دوران پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تیزی سے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے ۔سردار اویس لغاری نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی جس پر کمپنی کے صدر نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اورچینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں