میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار

گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قاتل کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع سی آئی اے کے مطابق اتقا قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں اور گروپ کا سراغ لگا لیا ہے ۔ملزمان تربیت یافتہ ہیں جو اتقا کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے ۔ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمان گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں جو بلوچستان لے جاکر فروخت کی جاتی تھیں۔یاد رہے کہ 27سالہ گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر اور حافظ قرآن اتقا معین کو یکم جون کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا تھا اور ان کی موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔اس واقعے نے اپوزیشن جماعتوں کو ناراض کر دیا تھا جنہوں نے کراچی میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن اور امن کی بحالی کے لیے پولیس میں سیاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں